کورونا کے خاتمے کے حوالے سے بلِ گیٹس کی نئی پیشگوئی

December 09, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے بے شمار پیشگوئیاں کرنے والے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے عالمی وبا کے خاتمے کے حوالے سے نئی پیشگوئی کی ہے۔

بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ برس یعنی 2022 میں کورونا وبا کا ایکیوٹ فیس(acute phase) کسی بھی وقت ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات موجود تھے لیکن لوگوں کی ویکسی نیشن کے عمل میں سستی اس میں بڑی رکاوٹ بنی۔

بل گیٹس نے کہا کہ یہ خطرہ موجود ہے کہ ری انفیکشن کی لہر سامنے آئے، لیکن اگر ہم بہتر کام کریں تو وبا کا خاتمہ 2022 کے آخر تک ہوجائے گا۔