پاکستان کی امریکا سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے کونسل انتخابات میں حمایت کی درخواست

December 09, 2021


وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے امریکا سے بحری اُمور کی بین الاقوامی تنظیم آئی ایم او کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری اُمور علی زیدی نے امریکی نائب وزیر خارجہ ایریکا بارکس کے ساتھ وڈیو لنک پر بات چیت کی۔

علی زیدی نے درخواست کی امریکا آئی ایم او کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی حمایت کرے۔