بھارتی فوج نے خود ہی بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا اور کہا پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
بھارتی صحافی برکھا دت او دیگر میڈیا پرسنز نے پاکستان پر ڈرون بھیجنے اور سیزفائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی تھیں۔
برکھا دت کا دعویٰ تھا کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں اور ایسا وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے بعد ہوا۔
بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی ذرائع سے جنگ بندی کی صورتحال برقرار رہنے کی خبر نشر کی۔