جنید صفدر کے ہنی مون کے حوالے سے کیا ارادے ہیں؟

December 10, 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے شادی کے بعد ہنی مون کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

نیوز ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ہنی مون کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے باعث اب تمام منصوبے زیر التواء ہیں۔

جنید صفدر کے شادی کی تقریب میں گانا گائے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ تب بھی اچانک ہی ہوا تھا لہذا اس مرتبہ بھی کوئی خاص پلان نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی شادی کو خاندان بھر کے لیے ایک خوشگوار جھونکا بھی قرار دیا۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، شادی سے قبل قوالی نائٹ میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کی گائیکی کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔