مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف نے اپنے نکاح کی تقریب کیلئے معروف بھارتی ڈیزائنر کے دیدہ زیب لہنگے کا انتخاب کیا۔
عائشہ سیف نے بھارت کی اعلیٰ ترین اور ٹاپ فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔
ہلکے پِیچ رنگ کے خوبصورت لہنگے کے ساتھ عائشہ نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کو ہاتھ میں پکڑے پرس، گلے میں ہار، ماتھے پر ٹیکے سے اپنی تیاری کو مزید خوبصورت بنایا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہے جنید صفدر کالا پینٹ کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔
شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈمیں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔
جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی سے ہوا۔ تقریب میں دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔