امریکا میں طوفانی بگولوں سے تباہی، ہلاکتیں 84 ہوگئیں

December 12, 2021


امریکا کی چھ ریاستوں میں 30 سے زیادہ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، بگولوں کے باعث 84 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی میں 70 افراد جان سے گئے جبکہ گورنر نے سو سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مے فیلڈ میں بگولے سے تباہ فیکٹری کے ملبے سے چالیس افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

مے فیلڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حکام نے ریاست میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔

دوسری جانب آرکنساس میں نرسنگ ہوم کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔