کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں بیٹی اور بیٹے کی آمد جَلد متوقع

December 17, 2021

پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں بیٹا اور بیٹی کی آمد جلد متوقع ہے۔

اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جڑواں بچوں کی آمد کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔

اب ایک انسٹا ویڈیو کے ذریعے رونالڈو کی جانب سے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمانوں کی جنس سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔


کرسٹیانورونالڈو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی گرل فرینڈ جارجیناگیو ایک دو تین گنتی کہتی ہیں اور اُن کے بچے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہاتھوں میں لیے ہوئے غباروںکو پھوڑ دیتے ہیں۔

اِن غباروں سے باہر آنے والے رنگوں کے مطابق اس بار کرسٹیانو رونالڈو اور جارجیناگیو کے ہاں جڑواں بچے بیٹے اور بیٹی کی پیدائش ہوگی۔

کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میںلکھا گیا ہے کہ ’جہاں سے نئی زندگی شروع ہوتی ہے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔‘

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈجارجیناگیو 2017 سے تعلق میں ہیں اور اس جوڑی کے 4 بچے ہیں۔