• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

دُنیا بھر میں مشہور پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو  یہ خبر سُنائی۔


رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے جڑواں بچوں سے ملنے کے لیے بےتاب ہیں‘۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز گزشتہ 3 ماہ سے حاملہ ہیں اور اُن کے ہاں اگلے سال جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

تازہ ترین