• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا بھر میں مشہور پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔

 سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں اس وقت ٹاپ پر انسٹاگرام کا اپنا خود کا آفیشل اکاؤنٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں لیکن اگر شخصیات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو رونالڈو دُنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 476 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یورو کپ فٹبال میں ہنگری کیخلاف میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا بریفنگ کے موقع پر میز پر رکھی ایونٹ کی آفیشل کولا کی بوتلیں ناصرف ہٹادی تھیں بلکہ میڈیا نمائندوں کو پانی پینے کا مشورہ دیا تھا۔

پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان رونالڈو سافٹ ڈرنکس کے شوقین نہیں بلکہ ان کے خلاف ہیں۔

دوسری جانب رونالڈو کے ایسا کرنے سے مشروب بنانے والی کمپنی کو 4 بلین ڈالر کا نقصان اُٹھانا پڑ گیا تھا۔

تازہ ترین