اٹلی کے شمالی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے

December 18, 2021

اٹلی کے شمالی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اطالوی جیوفزکس انسٹیٹیوٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے برگیمو شہر کے ساتھ ساتھ میلان میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔