سول اسپتال: ای پی آئی کولڈ روم کا افتتاح

December 19, 2021

کشمور(نا مہ نگار )ڈپٹی کمشنر کشمور منور مٹہیانی نے سول ا سپتال میں ای پی آئی کولڈ روم کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمود قریشی ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز سومرو ای پی آئی ڈسٹرکٹ سپروائزر ویکسینیٹر سلطان احمد کوسہ اور ڈسٹرکٹ سپروائزر ویکسینیٹر افتخار شاہ نے کولڈ روم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ڈبلیو ایچ او اور یونیس کے تعاون سے کولڈ روم بنایا گیا ہے ضلع بمیں کولڈ روم کی سخت ضرورت کولڈ روم کے اندر مخصوص ٹمپریچر میں ھزاروںکی تعداد میں ویکسیں رکہنے کی گنجائش ہے اسی موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور منور مٹہیانی کا کہنا تھا صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔