کوئٹہ: خواتین پر تشدد اور نازیبا وڈیوز بنانے کا اسکینڈل، ملزمان پر ایک اور مقدمہ درج

December 20, 2021

کوئٹہ میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر نجی ہاؤسنگ اسکیم کے ایک مکان سے منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔

برآمد شدہ منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔

عدالت نے ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

ملزمان ہدایت اللّٰہ اور اس کے بھائی پر نوجوان لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان سے ذیادتی کرنے اور ان کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے الزام کے تحت 2 دسمبر کو گرفتار کیاگیا تھا۔