کوئٹہ (ٹی وی رپورٹ)کوئٹہ میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں ایک اورلڑکی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔عدالت نے ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ویڈیوز میں نظر آنے والی دو لڑکیوں کو پولیس تاحال بازیاب نہ کرسکی اور وہ بدستور لاپتہ ہیں ۔ویڈیو سکینڈل میں نظر آنے والی دولڑکیوں کے بارے میں پولیس کی جانب سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ افغانستان میں ہیں ،ان کی والدہ بھی منظرعام سےغائب ہیں جبکہ متاثرہ لڑکیوں کی والدہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔مشیر داخلہ ضیاء لانگو کے مطابق لڑکیوں کی بازیابی کےلیے افغان حکام سے بھی رابطہ ہے۔ضیا لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وڈیو سکینڈل میں ملوث کسی شخص کو طاقتورشخص بھی نہیں بچاسکے گا، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائيں گے۔انہوں نے کہا کہویڈیو سکینڈل کی تحقیقات ابھی سامنےنہیں لاسکتے، تفتیش کیلئے جس ادارے کی ضرورت ہوگی مدد لیں گے۔