ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی، دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے

December 20, 2021

ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز منگل کو کھیلےجائیں گے، پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے جبکہ بھارتی ٹیم جاپان کے مدمقابل آئے گی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں راؤنڈ میچز کے بعد 4 ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ایونٹ میں بھارت نے 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، جنوبی کوریا نے 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پاکستان اور جاپان نے 5، 5 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، بہتر گول اوسط کی بنیاد پر پاکستان کی تیسری پوزیشن رہی ہے۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ پہلے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم چوتھے نمبر کی ٹیم جاپان کےخلاف سیمی فائنل کے لیے میدان میں اُترے گی۔