مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کی دوائیوں کی مفت تقسیم شروع کرادی

May 04, 2024


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں کینسر کی دوائیوں کی مفت تقسیم شروع کرادی۔

مریم نواز شریف دوائیں لے کر لاہور کے علاقے شادمان کی کچی آبادی کے سروسز کوارٹرز پہنچیں، جہاں تنگ گلیوں سے گزر کر مریم نواز رسولاں بی بی کے گھر گئیں، جنہیں دیکھ کر دل کی مریضہ رسولاں بی بی جذباتی ہوگئیں۔

مریم نواز شریف رسولاں بی بی کے ساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں، حال چال پوچھا اور صحت یابی کی دعائیں کیں۔

مریم نواز سے رسولاں بی بی نے مکالمہ کیا اور کہا کہ میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لےکر خود آگئی۔