کراچی: کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

December 21, 2021


کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں 32 سالہ واصف کی ہلاکت کے حوالے سے مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس بھی پہنچ گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں گولی 32 سالہ واصف کو لگی۔ پولیس اسپتال پہنچانے کے بجائے اُسے ڈاکو قرار دینے میں لگی رہی۔ اس دوران وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج ہے۔