وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کردی

December 25, 2021


وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں موجود برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کردی۔

عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام کی ہے۔

خپلو کے مقام پر موجود برفانی چیتا ویڈیو میں ایک پہاڑ کے نیچے کھڑا نظر آرہا ہے۔

اس نایاب فوٹیج میں موجود برفانی چیتا دھاڑتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔