فلم سلطان میں منورل کی جگہ انوشکا کو کیوں منتخب کیا گیا؟ سلمان نے بتادیا

December 27, 2021

فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلم سلطان سے اداکارہ مرونل ٹھاکر اپنا کیریئر کا آغاز کرنے والی تھیں، تاہم بعد میں یہ کردار انوشکا شرما کو دے دیا گیا۔

فلم جرسی کے مرکزی کردار نبھانے والے شاہد کپور اور مرونل ٹھاکر نے ریئلٹی شو بگ باس میں شرکت کی۔

اس موقع پر شو کے میزبان سلمان خان نے بتایا کہ مرونل ان کے ساتھ سلطان سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی تھیں۔

سلمان خان کی یہ بات سن کر شاہد کپور بھی حیران رہ گئے۔

سلمان خان نے بتایا کہ فلم کے ہدایت کار عباس ظفر مرونل کو لے کر میرے پنویل فارم ہاؤس پر ملنے کے لیے آئے تھے۔

فلم میں مرونل کو کردار نہ ملنے کی وضاحت دیتے ہوئے سلمان خان نے بتایا کہ اس وقت اداکارہ پہلوان جیسی نہیں لگتی تھیں۔

اس پر مرونل نے شاہد کپور کو بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب میں نے اپنا وزن بے حد کم کرلیا تھا۔

2016 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم سلطان میں تو خاتون پہلوان کا کردار انوشکا شرما نے نبھایا تھا تاہم ٹیلی ویژن سیریل ’کُم کُم بھگیا‘ سے مشہور مرونل نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو 2018 میں فلم لو سونیا سے کیا تھا۔