• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعے کے بعد والد سے کہا ٹائیگر بھی زندہ ہے اور سانپ بھی، سلمان خان

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان جنھوں نے اتوار کو اپنے پرستاروں اور خاندان کو اس وقت فکر میں مبتلا کردیا تھا جب انھیں ایک غیر زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا۔

تاہم اگلے ہی روز وہ ممبئی کے ناوی اسپتال میں علاج کے بعد دوبارہ اپنے اسی فارم ہاؤس پر واپس پہنچے جہاں انھیں سانپ نے کاٹا تھا، پانویل فارم ہاؤس کے باہر پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلو بھائی نے پر مزاح انداز میں کہا کہ انھوں نے اپنے والد سلیم خان سے اس واقعے کے بعد کہا کہ ٹائیگر بھی زندہ ہے اور سانپ بھی۔

انھوں نے کہا کہ سانپ ان کے فارم ہاؤس کے ایک کمرے میں داخل ہوا تاہم یہ واقعہ تو اس لیے پیش آیا کہ  وہ تو اسے بچانے کے لیے گئے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ بچے سانپ کو کمرے میں آتا دیکھ کر ڈر گئے تھے جس کی وجہ سے وہ سانپ کو بچانے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گئے تھے۔


تاہم سانپ کے کاٹنے کے بعد ان کے افراد خانہ پریشان ہوگئے تھے حالانکہ یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا اور جب ان کے پریشان حال والد نے ان سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے تو انھوں نے مذاقاً والد سے فلم ایک تھا ٹائیگر کے اپنے ایک کردار کا ڈائیلاگ پر مبنی جملہ ادا کیا، کہ ٹائیگر اور سانپ دونوں زندہ ہیں۔

جب والد نے کہا کہ کیا ہم نے سانپ کو مادیا ہے تو میں نے کہا کہ نہیں ہم نے ایسا نہیں کیا، بلکہ اسے بڑے احتیاط سے پکڑ لیا ہے اور اب اسے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیں گے۔

تازہ ترین