ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں، علی زیدی

December 27, 2021


وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان زرداریوں نے پہنچایا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں برسر اقتدار ٹولے کی وجہ سے آج سندھ کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں، سندھ میں 30 سال سے یہ لوگ اقتدار میں ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ ان کی سرپرستی میں سندھ میں کرپشن اور اقرباء پروری عروج پر ہے، پیپلز پارٹی اب صرف اندرونِ سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو قومی سیاست سے نکالنے میں بڑا کردار آصف زرداری کا ہے، بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے اندر زرداری سے آگے کی سوچ ہی نہیں۔