• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اور وزیراعظم دہشتگردوں کے سامنے جھک چکے ہیں، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم دہشت گردوں کے سامنے جھک چکے ہیں۔ وہ دہشت گردوں سے ڈیل کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جسلے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت نام کی رہی ہے، پاکستان میں نہ بولنے کی آزادی ہے، نہ جینے کی آزادی ہے نہ سانس لینے کی آزادی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے کہا تھا جمہوریت بہترین انتقام ہے، جمہوریت کو بحال بھی کیا، کبھی آر او الیکشن، کبھی آر ٹی ایس کا الیکشن ہوا، جمہوریت پر حملے ہوتے رہے، پاکستان کے  عوام سے جمہوریت چھینی گئی۔

 پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت کے جانےکے بعد اٹھارویں ترمیم پرعمل کرنا چھوڑ دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غریب جائیں تو کہاں جائیں، مہنگائی، بے روزگاری  تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، سفیدپوش طبقہ محنت بھی کرے پھر بھی گیس اور بجلی کے بل نہیں بھرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ڈیل ڈیل کی باتیں ٹی وی پر سنی ہونگی، یاد رکھیں یہ وہی شکلیں تھیں، یہ وہی قلم تھے جو بےنظیر پرڈیل کا الزام لگاتے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جو ڈیل کی سیاست کرتے ہیں ان کے شہیدوں کے قبرستان نہیں ہوتے، پیپلزپارٹی غیر جمہوری سیاست نہیں کرسکتی، ہمیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہماری ڈیل پاکستان کے عوام کے ساتھ ہے، پنجاب ہم پہنچنے والے ہیں، پارٹی رہنما اور کارکن تیاری پکڑیں، ہم لاہورمیں اپنا بیس بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کےخاتمے کی کہانی اسی شہر سے ہوگی جہاں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی،کٹھ پتلی کوجانا ہوگا۔

تازہ ترین