انڈر19 ایشیا کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

December 28, 2021

فوٹو: فائل

انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچ آفیشلز کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر ختم ہونے والے میچ کے بعد ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

انڈر19 ایشیاکپ میں گروپ بی کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف بنگلا دیش کی اننگز کے 32 اوورز ہوئے تھے کہ کھیل روک دیا گیا اور چند منٹ بعد میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل نے تصدیق کی کہ دو میچ آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے میچ میں شریک تمام افراد کے دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔

اس میچ کے اختتام اور برابری کے پوائنٹس دینے کے بعد گروپ بی میں بنگلادیش پہلی اور سری لنکا دوسری پوزیشن پر رہا۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے جبکہ بھارت کا مقابلہ بنگلا دیش سے ہوگا، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 30 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔