پاکستانی دُلہن کی ’ارطغرل‘ اسٹائل میں انٹری، ویڈیو وائرل

December 29, 2021

پاکستانی دُلہن کی اسلامی تاریخی کردار ’ارطغرل‘ اسٹائل میں انٹری کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں شادی سے متعلق خوب مواد اپلوڈ اور پسند کیا جاتا ہے وہیں ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہے کے بجائے ایک دُلہن کی مشہور زمانہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دکھائے گئے ارطغرل اسٹائل میں شادی ہال میں انٹری ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا سائٹس کی جانب سے شیئر کی جانے والی معلومات کے مطابق دُلہن شادی سے قبل اپنی ’قوالی نائٹ ‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے سپاہیوں کی جانب سے ارطغرل اسٹائل میں سلامی پیش کیے جانے کے دوران ہال میں داخل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں اس دُلہن کے ساتھ پاکستانی خوبرو، سینئر اداکارہ ریما خان کو بھی تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔