آئی سی یو میں 90 فیصد بوسٹر نہ لگوانے والے زیر علاج ہیں، برطانوی وزیر اعظم

December 29, 2021

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انتہائی نگہداشت وارڈز میں 90 فیصد بوسٹر نہ لگوانے والے افراد زیر علاج ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ویکسینیشن مہم نے انگلینڈ میں وبا کو موجودہ سطح پر کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔ بوسٹر لگوانے کے اہل 24 لاکھ افراد نے ابھی تک بوسٹر نہیں لگوایا۔

بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے اسپتال میں داخلے کا امکان 8 گنا بڑھ جاتا ہے۔ بوسٹر لگواکر نئے سال کی خوشیاں احتیاط کے ساتھ منائی جائیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ یکم جنوری تک ملک کے ہر بالغ شخص کو بوسٹر لگوانےکی پیشکش کی جائے گی۔