• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز کی تعداد781 ہوگئی ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دلی اومی کرون ویرینٹ سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق نئی دلی میں 2 ہفتوں میں اومی کرون ویرینٹ کی شرح 3 سے بڑھ کر 30 فیصد ہوچکی ہے، جہاں پر اومی کرون ویرینٹ کے 238 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت میں کورونا صورتحال پر قابو پانے کیلئے یلوالرٹ جاری کردیا گیا ہے، نئی دلی میں کورونا پابندیوں کے پہلے دن تعلیمی ادارے بند ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جائیں گے جبکہ نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری اور شادی کی تقریبات میں صرف 20 افراد کی شرکت کی اجازت ہے، سیاسی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔

ادھر مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے167کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 9 ہزار 195 کیسز اور 302 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین