اپوزیشن ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے اپنے ذہن سے وسوسہ نکال دیں، شاہ محمود قریشی

December 29, 2021


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے اپنے ذہن سے وسوسہ نکال دے، اس وقت پاکستان مالی مشکلات سے دو چار ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی مالی مشکلات کے پیچھے کون سے عوامل ہیں، ان عوامل کو دیکھنے اور سنجیدہ بات کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود مختاری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی، تاہم گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا۔