• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سلامتی معیشت کے ساتھ وابستہ ہے ، شاہ محمود قریشی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج دنیا میں بیانیہ کی جنگ جاری ہے، قومی سلامتی معیشت کے ساتھ وابستہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے فارن سروس اکیڈمی میں پروبیشنرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ واقعی ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے، مشنز کے ذریعے فراہم کردہ قونصلر خدمات ہماری خصوصی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عزت دینے اور ان کی خدمت کے لیے پرعزم ہے، تعلیم و تربیت کو ملک کی بے لوث خدمت کیلئے بروئے کار لانے کی کوشش کریں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کو ذہن میں رکھیں اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، بطور سفارتکار اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کوشاں رہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ پاکستان کے دفاع کی پہلی لائن کا حصہ بنیں گے، آپ کو بہتر وسائل والے مخالفین کے ساتھ دانشمندی سے مقابلہ کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا کہ کورونا وباء نے صحت عامہ سے متعلقہ نظام کی خامیوں کو بےنقاب کردیا ہے، کورونا نے عالمی معاشی نظاموں کو شدید متاثر کیا ہے۔

تازہ ترین