عارف لوہار کی اپنے بیٹےکے ساتھ یادگار پرفارمنس کی ویڈیو

December 29, 2021

معروف پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کی اپنے بیٹے کے ساتھ یادگار پرفارمنس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارف لوہار لاہور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں گانا گارہے ہیں۔

اس موقع پر عارف لوہار کے بیٹے نے بھی ڈھول بجاکر اپنے والد سے خوب داد وصول کی اور ان کے ساتھ بھنگڑا بھی ڈالا۔

عارف لوہار اور ان کے بیٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اسےکافی پسند کیا جارہا ہے۔