خاتون میک اپ کے ذریعے شاہ رُخ خان بن گئیں

December 30, 2021

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک بھارتی بلاگر خاتون کی ویڈیو خوب وائرل ہے جس میںاُنہیں میک اپ کے ذریعے بالی ووڈ کنگ، شاہ رُخ خان کا روپ دھارے دیکھا جا سکتا ہے۔

اکثر اوقات مداح اپنے پسندیدہ شوبز ستاروں سے اس قدر پیار کرنے لگتے ہیں کہ اُن جیسا دکھنے کے لیے شوبز سلیبرٹیز کا ذاتی اسٹائل تک کاپی کر لیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال ویڈیو کی شکل میںسوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک خاتون نے خود کو شاہ رُخ خان ہی بنا ڈالا ہے۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میک اپ بلاگر نے میک اپ کے ذریعے خود کو ہو بہو شاہ رُخ خان جیسا لُک دے دیا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا شکار ہیں وہیں اس میک اپ بلاگر کے فالوورز کی جانب سے اس مہارت پر اُنہیں خوب داد دی جا رہی ہے۔