• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ماہرین نے طوفانی بارش سے گرنے والے 624 سال پرانے برگد کے درخت کو دوبارہ کھڑا کر دیا

چین میں محکمہ جنگلات کے ماہرین نے شاندار کارنامہ انجام دیا ہے اور چینی صوبے فوجیان میں شدید بارشوں سے گرنے والے 624 سال پرانے برگد کے درخت کو دوبارہ کھڑا کر دیا۔

چینی محکمہ جنگلات کے ماہرین اور مقامی حکام نے دن رات کام کرتے ہوئے درخت کی جڑوں کو نم رکھا اور 100 ٹن سے زیادہ وزنی درخت دوبارہ سیدھا کھڑا کر دیا۔ 

واضح رہے کہ یہ سوا چھ سو سال پرانا برگد کا درخت طوفان ساؤڈیل کے باعث مشرقی چین کے صوبے فوجیان کے  شہر ژانگژو کے ایک خوبصورت تفریحی مقام پر لگا ہوا تھا اور کئی دنوں تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے بعد 3 ستمبر کو گر گیا تھا۔

قدیم درخت کو بچانے اور اسے دوبارہ مضبوطی سے کھڑا کرنے کے لیے چینی جنگلات کے ماہرین کی چار ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ ماہرین کی کوششیں کامیاب رہیں اور 9 ستمبر کو درخت کو دوبارہ سیدھا کھڑا کر دیا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید