فخر زمان BBL میں شرکت کیلئے کب روانہ ہوں گے؟

December 30, 2021

فوٹو، بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے آج رات آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

فخر زمان بی بی ایل کی ٹیم برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

31 سالہ فخر زمان حالیہ سیزن میں بگ بیش کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔

فخر زمان سے قبل شاداب خان، حارث رؤف، محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں شریک ہیں۔