وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

December 30, 2021

فائل فوٹو

منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اجلاس میں اپنے خدشات سامنے رکھے، امین الحق نے وِدہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق آلات پر 10فیصد وِدہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر امین الحق کے خدشات کو سنا اور وزیر خزانہ کو خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔