لاہور: نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

January 01, 2022

فائل فوٹو

لاہور میں فیصل ٹاؤن پولیس نے نیو ایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد کےمطابق فیصل ٹاؤن میں ملزمان کی نیو ایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ سے 14سالہ لڑکا شاہ زیب ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں وقار اور عاطف شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔