ممبئی، ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی نے خودکشی کرنیوالے شخص کو بچالیا

January 03, 2022


بھارتی شہر ممبئی میں پیش آنے والے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کو خوب داد دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر خودکشی کی غرض سے پہنچا، ٹرین کو اسٹیشن کے قریب پہنچتے دیکھ کر خود کشی کا ارادہ رکھنے والا یہ شخص پٹری پر آ کر لیٹ گیا اور اپنے اوپر سے ٹرین کے گزرنے کا انتظار کرنے لگا۔

ممبئی ریلوے اسٹیشن پر نصب سیکیورٹی کیمروں کی آنکھ میں محفوظ ہونے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص کو پٹری پر لیٹا دیکھ کر ٹرین ڈرائیور نے ریل کو ایمرجنسی بریک لگا کر روک لیا اور خودکشی کرنے والے شخص کی زندگی بچا لی۔

اس دوران اسٹیشن پر موجود ریلوے پولیس کو بھی خود کشی کرنے والے شخص کے قریب بھاگ کر پہنچتے اور اُسے بچا کر اسٹیشن پر لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔