• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب بس کا بریک فیل ہو گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب مسافر بس کا بریک فیل ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث بس کوچ، گاڑی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید