شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کے بعد مداحوں سے اپیل

January 04, 2022

شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کے بعد مداحوں سے اپیل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے والدہ کے انتقال کے بعد اپنے تمام مداحوں سے اپیل کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ’میرے مشکل وقت میں، جس طرح آپ سب نے میرا ساتھ دیا، اُس کے لیے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

شعیب اختر نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’ماں جی! اب ہم میں نہیں ہیں لیکن اُن کی دُعائیں اور دیے گئے اسباق ہمارے ساتھ رہیں گے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس کی پھر سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیشِ نظر درخواست کروں گا کہ ہم گھر والوں کو کچھ وقت اکیلے درکار ہے، اس لیے اب بس جہاں ہیں وہاں رہتے ہوئے والدہ کے لیے دعا کریں۔‘

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’وہ ملک بھر سے آنے والے تمام بہن بھائیوں کے بہت مشکور ہیں۔‘

خیال رہے کہ شعیب اختر کی والدہ 26 دسمبر 2021 کو انتقال کرگئیں تھیں۔