مراد راس کا اسکول کُھلنے کے حوالے سے اہم اعلان

January 06, 2022

فائل فوٹو،

لاہور سمیت 24 اضلاع کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آج آخری دن ہے ۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کل سے اسکول کھلنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ کل سے لاہور سمیت پنجاب کے 24 اضلاع کے اسکول کھل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام طلبا اور اساتذہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، حکومت کےجاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔