فخر BBL کے ڈیبیو میں کچھ خاص نہیں کرسکے

January 06, 2022

بشکریہبرسبین ہیٹ ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز فخر زمان آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کے پہلے میچ میں کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دِکھا سکے۔

آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان اپنے پہلے میچ میں صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔

فخر زمان ون ڈاؤن بیٹنگ کے لیے آئے اور 8 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ظہیر خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ برسبین ہیٹ اور میلبرن رینیگیڈز کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے، برسبین ہیٹ کی ٹیم میں8 کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرایا گیا ہے، جس میں فخر زمان بھی شامل ہیں۔