وزیراعظم اپنا ظالمانہ، احمقانہ ٹوئٹ واپس لیں، پرویز رشید

January 08, 2022

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ کو احمقانہ قرار دیدیا۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان سے مری میں انسانی اموات سے متعلق اپنا ٹوئٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے عمران خان کے ٹوئٹ کو بے رحمانہ، ظالمانہ اور احمقانہ قرار دیا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پرویز رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے مطالبے کے ساتھ وزیراعظم کے ٹوئٹ کو بھی شیئر کیا ہے۔

وزیراعظم عمران نےاپنے پیغام میں کہا تھاکہ ’لوگ موسم چیک کیے بغیر مری پہنچ گئے‘۔