راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 9 افراد زخمی

January 09, 2022


راولپنڈی کی بنگش کالونی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی، جس سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔