مولانا طارق جمیل کے ماتھے پر پالتو پرندے کا بوسہ

January 10, 2022

پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر، مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایکپالتو پرندےطوطےکو اُن کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ پیج پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی گئی جو کہ خوب وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند اور ساتھ میں حیرانی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

مولانا طارق جمیل کی ویڈیو اسٹوری میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک صوفے پر بیٹھے موبائل استعمال کر رہے ہیں۔

اس دوران اُن کے قریب ایک بلی اور اُن کے کاندھے پر ایک پالتو پرندا بیٹھا نظر آ رہا ہے۔

پالتو پرندا مسلسل بول رہا ہے جبکہ ویڈیو کے آخر میں پالتو پرندے کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے ماتھے پر بوسہ بھی لیا گیا ہے جس پر مولانا طارق جمیل خود بھی بے ساختہ ہنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔