چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں 4 ہائی کورٹس کے لیے مستقل چیف جسٹسز کے ناموں کی منظوری دی گئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے سینئر ترین جج جسٹس جنید غفار کے نام کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقبل چیف جسٹس کے لیے جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائی کورٹ میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق 16میں سے 11 ارکان نے جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور نامزد کرنے کی منظوری دی۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جسٹس عتیق شاہ کی نامزدگی کی مخالفت کی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون اور تحریک انصاف کے 2 ارکان نے بھی ان کی مخالفت کی۔