وزیرِ اعظم عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج

January 11, 2022


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِاعظم عمران خان کو بطور رکنِ اسمبلی نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی۔

شہری فدا اللّٰہ کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار فدا اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے دوران بیان دیا کہ 16 ایم این ایز فروخت ہوئے۔

درخواست گزار فدا اللّٰہ کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھاکہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں کہ وہ اس سے متعلق پٹیشن دائر کریں۔