ثانیہ مرزا ہفتے کے آغاز پر پریشان کیوں ہوجاتی ہیں؟

January 11, 2022

ثانیہ مرزا، فائل فوٹو

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی نئی ویڈیو میں مداحوں کو بتایا ہے کہ اُنکا پیر کا دن کیسا گزرتا ہے۔

پیرکا دن یعنی ہفتے کا آغاز، ہر ایک کے لیے مختلف ہوتا ہے، کچھ لوگ بہت پرجوش اور خوش ہوتے ہیں اور معمول کے مطابق کام کرتے ہیں۔

لیکن کچھ لوگ ہفتے کے آغاز پر خود کو انتہائی تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے اس ویڈیومیں بہت دلچسپ انداز میں بتایا ہے کہ اُنہیں ہفتے کے آغاز پر کیسا محسوس ہوتا ہے۔

ثانیہ مرزا کو اس ویڈیو میں مضحکہ خیز آواز میں چہرے کے دلچسپ تاثرات کے ساتھ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’پھر سے پیر کیوں ہے؟ یہ کچھ دن پہلے ہی تو آیا تھا، وہ ابھی توسوکر اُٹھی تھیں اور آج پھر پیر ہے‘۔

ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کاشمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جوہفتے کے آغاز پر خود کو انتہائی تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

بھارت کی مشہور ہدایت کارہ اور ثانیہ مرزا کی بیسٹ فرینڈ فرح خان کوثانیہ کی یہ آواز بہت پسند آئی جس آواز میں ٹینس اسٹار نے اس ویڈیو میں بات کی۔

اُنہوں نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’اُن کےخیال میں ثانیہ کو ہمیشہ اسی طرح سے بات کرنی چاہیے‘۔