پنجاب: موسمی فلو انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین لگنا شروع

January 11, 2022

فائل فوٹو

محکمہ صحت پنجاب نے موسمی فلو انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین لگانا شروع کردی ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 25 ہزار ہیلتھ ورکرز کو انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ افراد انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔