سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

January 13, 2022

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ نے دو بیٹیوں کے بعد ایک بیٹے کو بھی گود لیا ہے لیکن انہوں نے خود اس بات کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین کو حال ہی میں ممبئی کے باندرہ میں اپنی بیٹیوں رینی اور علیسا اور ایک بچے کے ساتھ دیکھا گیا۔


کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا تیسرا بچہ سشمیتا سین کا گود لیا ہوا تیسرا بیٹا ہے تاہم اداکارہ نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اداکارہ کو تینوں بچوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں یہ رپورٹس بھی ہیں کہ سشمیتا کے بیٹے کو گود لینے کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ اُن کا اپنا نہیں بلکہ کسی دوست کا بچہ ہے۔

یاد رہے کہ سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہوا ہے اور وہ دونوں کی بطور سنگل ماں پرورش کررہی ہیں۔