ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم کراچی میں انکوائری درج

January 13, 2022


ایک ویڈیو میں کراچی سے برطانیہ تک منی لانڈرنگ کا انعقاد کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انکوائری رجسٹرڈ کرلی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور پھر اسے ’مذاق ویڈیو‘ قرار دیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حکومت پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کا عمل ہے، حریم شاہ کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں انکوائری درج کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔