کیفی خلیل کی کوئیک اسٹائل کے ساتھ گانا گاتے ویڈیو وائرل

May 07, 2024

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار کیفی خلیل کی ناروے کے مشہور ڈانس گروپ ’دی ​​کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ اپنا مشہور گانا ’کنا یاری‘ گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈانس گروپ​​کوئیک اسٹائل کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام گروپ ممبرز کو کیفی خلیل کے ساتھ گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو کیفے خلیل کی کوئیک اسٹائل کے ساتھ ہونے والی یہ خوبصورت ملاقات بہت پسند آئی۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کیفی خلیل کی سحر انگیز آواز کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کیفی خلیل کو ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بہت پذیرائی مل رہی ہے۔