لاہور ہائیکورٹ:ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کیس میں ملوث 8 ملزمان کی ضمانتیں منظور

January 15, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ طور پر 2 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن میں ملوث 8 ملزمان کی عبوری ضمانتیں 20 جنوری تک منظورکرلیں ۔عدالت نے اینٹی کرپشن حکام سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔ یاد رہے کہ سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا تھا، ضمانت خارج ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے تھے ۔ ملزمان میں ڈپٹی منیجر آپریشنز انوار الحق ، عثمان خورشید ،وسیم اقبال، مختیار بھٹہ، عبدالرؤف، وارث علی، شاہد بشیر اور مشینری انچارج محمد شفیع شامل ہیں۔