متعددوارداتیں ، شہری نقدی گھریلو سامان ،4 موٹر سائیکلوں سے محروم

April 25, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی گھریلو سامان اور 4 موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئےتفصیل کے مطابق تھانہ دولت گیٹ پولیس کو محمد شفیق نے درخواست میں بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان 57ہزار اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ، تھانہ جلیل آباد کے علاقے حیدر علی کی موٹرسائیکل ،الپہ کے علاقے فاروق کی موٹرسائیکل ، بدھلہ سنت کے علاقے مظہر عباس کے گھر سے گھریلو سامان ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد قاسم کی موٹرسائیکل ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد خان کے گھر سے نقدی و گھریلو سامان جبکہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے بابر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ،واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔